پاکستان کی دوستی کا بھارت نے کبھی مثبت جواب نہیں دیا،سرتاج عزیز
فائل فوٹواسلام آباد:مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دوستی کے ہاتھ کا بھارت نے کبھی مثبت جواب نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان شارٹ رینج کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری بند کرنے کے لئے امریکی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے، امریکا پر واضح کردیا ہے کہ بھارت جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کرے گا تو پاکستان بھی خاموش نہیں بیٹھے گا۔
انھوں نے مذاکرات سے نئی دہلی کے فرار کی وجہ بتادی اور بولے کہ بھارت مسئلہ کشمیر کی وجہ سے مذاکرات سے بھاگ رہا ہے۔
مشیرخارجہ پاکستان بولے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں کوئی کشیدگی نہیں ہے، اور وہ رواں ہفتے امریکی سینیٹر جان مکین سے ملاقات بھی کررہے ہیں ،جس میں وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں پر بھی گفتگو کریں گے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔