کرپشن کے خلاف ہرصورت تحریک چلائیں گے،عمران خان
چئیرمین تحریک انصاف عمران خانکراچی:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ کرپشن کے خلاف ہرصورت تحریک چلائیں گے،،دھرنے سے سبق سیکھ لیا اب بہترپرفارم کریں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگومیں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا ملک میں بادشاہت کا نظام چل رہاہے،میاں صاحaب باہر ہیں،بیٹی حکومت چلارہی ہے،30 سال میں ن لیگ کوکوئی لیڈر نہیں ملا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرزپرعدالت بھی جائیں گےاورالیکشن کمیشن بھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ میری بہن سے بدسلوکی ذمہ دارپنجاب حکومت ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کراچی میں حالیہ واقعات پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ امجدصابری کے قاتلوں کو رینجرزگرفتارکرے رینجرزجوکرسکتی ہے وہ پولیس نہیں کرسکتی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔