اسلام آباد ، راولپنڈی اورگردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار
فائل فوٹواسلام آباد:مون سون بارشوں کا سلسلہ چل پڑا ۔ اسلام آباد ، راولپنڈی اورگردونواح میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا ۔
مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں آباد ہونے کے باعث وفاقی دارالحکومت انفرادیت رکھتا ہے ۔ سرشام سے اسلام آباد پرچھائے بادل آخربرس پڑے ۔ رات گئے پہلے رم جھم ہوئی ۔ پھربادل خوب جم کربرسے توموسم ٹھنڈا اورخوشگوارہوگیا۔
راولپنڈی اورمضافاتی علاقوں میں ابرکرم برسنے کیساتھ چلنے والی خوشگوارہوائوں سے گرمی کازورکم ہوگیا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے اگلے2 سے 3 روزکے دوران اسلام آباد ،راولپنڈی، پنجاب، خیبرپختونخوا اورکشمیرکے اکثرعلاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔