کراچی سے عید کی پہلی خصوصی ٹرین پشاور کیلئے روانہ

شائع 03 جولائ 2016 07:40am
پہلی عید ٹرین سے ٹکٹوں کی مدمیں ریلوے کو 10 لاکھ روپے سے زائد آمدنی ہوئی - فائل فوٹو پہلی عید ٹرین سے ٹکٹوں کی مدمیں ریلوے کو 10 لاکھ روپے سے زائد آمدنی ہوئی - فائل فوٹو

کراچی:کراچی کینٹ اسٹیشن سے عید کی پہلی خصوصی ٹرین پشاورکیلئے روانہ ہوگئی،10بوگیوں پرمشتمل ٹرین سے 827مسافراپنی منزلوں پرپہنچیں گے۔

پردیسیوں کی آبائی علاقوں کوروانگی میں تیزی آگئی،کراچی سے مسافروں کولے کرعید اسپیشل ٹرین پشاورروانہ ہوگئی۔

مسافروں کا کہنا تھا عید اوردیگرتہواروں پراپنوں کا ساتھ خوشیاں دوبالاکرتا ہے ،اس موقع پرسیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

پہلی عید ٹرین سے ٹکٹوں کی مدمیں ریلوے کو 10 لاکھ روپے سے زائد آمدنی ہوئی۔

دوسری عیداسپیشل ٹرین آج رات 8 بجے کینٹ اسٹیشن سے فیصل آباد کیلئے روانہ ہوگی جبکہ تیسری اورآخری عیداسپیشل ٹرین کل صبح 11 بجے لاہورکیلئے روانہ ہوگی۔