پیپلزپارٹی کاحکومت کیخلاف تحریک عید الاضحی تک مؤخرکرنےکا فیصلہ

اپ ڈیٹ 03 جولائ 2016 09:13am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک عید الاضحی تک مؤخرکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،عید الفطرکے بعد لوڈشیڈنگ دیگرعوامی مسائل پرمظاہرے کیے جائیں گے اورریلیاں نکالی جائیں گی۔

پیپلزپارٹی نے تنظیمی ڈھانچہ مکمل ہونے تک حکومت کے خلاف تحریک کیلئے میدان میں نہ اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلاول ہاؤس میں رات گئے جاری رہنے والے اجلاس میں پارٹی کے سینئررہنماؤں نے عیدالفطرکی بجائے عیدالاضحی کے بعد تحریک شروع کرنے کی تجویزپیش کردی،تحریک مؤخرکرنے کا حتمی فیصلہ آصف زرداری بلاول بھٹو ملاقات میں کیا جائے گا۔

پاناما لیکس پرحکومت مخالف تحریک شروع ہونے سے قبل پیپلزپارٹی عید کے بعد لوڈشیڈنگ دیگرعوامی مسائل پرمظاہرے کرے گی،لوڈ شیڈنگ کے معاملے پراسلام آباد میں دھرنا دینے کی بھی تجویزہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ اورعوامی مسائل پراحتجاج کا آغازصوبہ سندھ سے کیا جائے گا۔