کوٹری :4بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے بعد ریلوے ٹریک بحال

اپ ڈیٹ 04 جولائ 2016 05:49am
کراچی سے پنجاب جانے اور آنے والی ٹرینوں کی آمدورفت شروع - فائل فوٹو کراچی سے پنجاب جانے اور آنے والی ٹرینوں کی آمدورفت شروع - فائل فوٹو

جامشورو :جامشورو میں کوٹری ریلوے اسٹیشن پر زکریا ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے بعد ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا۔ کراچی سے پنجاب جانے اور آنے والی ٹرینوں کی آمدورفت شروع کردی گئی۔

کراچی سے پنجاب جانے والے زکریا ایکسپریس کی رفتارآہستہ ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہواتاہم پنجاب سے کراچی آنے والی ہزارہ ایکسپریس کو کوٹری اسٹیشن جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی فرید ایکسپریس کو جہمیر ریلوے اسٹیشن پر روک لیاگیاتھا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے ٹریک کی بحالی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے،تمام ٹرینوں کی آمدرفت شروع ہوگئی ہے۔