پشاور،چارسدہ :پولیس کاسرچ آپریشن، 64 مشتبہ افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 04 جولائ 2016 08:12am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پشاور :پشاور اور چارسدہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے افغان باشندوں سمیت 64مشتبہ افراد گرفتار کرلئے۔

پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 4 افغان باشندوں سمیت 33 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

 چارسدہ میں بھی تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 افغان باشندوں سمیت 31 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔