آزاد کشمیر میں الیکشن کے دوران فوج کو تعینات کرنیکا اعلان

شائع 04 جولائ 2016 12:26pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن کے دوران فوج کو نگرانی کیلئے تعینات کیا جائیگا ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہآزاد کشمیر میں شفاف الیکشن کرانا ہماری ذمے داری ہے،اسلئے وہاں پر پاک فوج کو تعینات کیاجائیگا ان کا کہنا تھا کہ وہاں نگرانی کیلئے بائیس ہزار فوجی جوان تعینا ت کیے جائیں گے ۔

کراچی سے متعلق چوہدری نثار نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کو روکنا ہوگا ،اسلئے وہاں پردو ہزار سابق فوجی بھرتی کیے جائیں گے ۔