ڈرامائی انداز میں تقریر کرنے سے مسائل حل نہیں ہونگے،چوہدری نثار
فائل فوٹواسلام آباد:وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کہتے ہیں بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کے علاوہ اپنے والد سے بھی اثاثوں کے بارے میں پوچھ گچھ کریں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول دبئی اور لندن کی پراپرٹی کے بارے میں بھی تو بتائیں۔وہ وزیراعظم نوازشریف کے علاوہ اپنے والد سے بھی اثاثوں کے بارے میں پوچھ گچھ کریں۔
انہوں نے کہا کہ زرداری اور بلاول وہ لیڈر ہیں جن کے اثاثے آج تک ظاہر نہیں ہوئے۔آصف زرداری 60ملین ڈالر کی ملکیت چھوڑیں صرف دبئی کے محل کے بار ے میں ہی بتادیں۔
انہوں نے حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے کہاکہ بلاول اور عمران خان ایک کنٹینر پرکھڑے ہوں، کوئی اعتراض نہیں۔عمران خان بلاول کو کنٹینر پر بٹھانے سے پہلے سرے محل کے بارے میں بھی پوچھیں۔
چوہدری نثار کا کہنا تھاکہ گزشتہ حکومت نے مرضی کے چیئرمین نیب لگائے۔ڈرامائی انداز میں تقریر کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی واپسی پر افغان مہاجرین کے حوالے سے پالیسی بنائی جائے گی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔