سعودی دھماکے:پاکستانی شہری کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں،پاکستانی سفیر
فائل فوٹوجدہ:سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظور الحق کا کہنا ہے کہ جدہ بم دھماکے میں پاکستانی شہری کے ملوث ہونے کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
آج نیوز سے بات چیت کے دوران پاکستانی سفیر منظور الحق کا کہنا تھا کہ جدہ بم دھماکے میں پاکستانی کے ملوث ہونے سے متعلق سعودی حکام نے تاحال سرکاری طور پر آگاہ نہیں کیا، فی الحال یہ ابتدائی خبر ہے اور اس بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
پاکستانی سفیر نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ ہے، سعودی حکام بھی اس بات کو مانتے ہیں۔
دہشت گردی میں پاکستانی شہری کے ملوث ہونے کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانی برادری پر تو اثر نہیں پڑے گا؟اس سوال کے جواب میں سفیر منظورالحق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، ایسا کوئی امکان نہیں ہے۔
پاکستانی سفیر منظور الحق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں، سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔