پاناما لیکس اور سوئس کیس میں فرق ہے،قائم علی شاہ
فائل فوٹولاڑکانہ:وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کہتے ہیں پاناما لیکس اور سوئس کیس میں فرق ہے، پاناما لیکس کی تفتیش ہونی چاہئے۔
لاڑکانہ میں نماز عید ادا کرنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ سوئس کیس اور پانامالیکس کےمعاملے میں فرق ہے،ہم چاہتے ہیں کہ پاناما لیکس کی تفتیش ہو۔
قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت پرسوئس کیس ثابت نہیں ہوا اس کے باوجود شہید بے نظیر کو تکالیف دی گئیں اور آصف زرداری نے 11سال قید کاٹی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ امجد صابر قتل کے حوالے سے اہم شواہد مل چکے ہیں، قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیرداخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثارپی پی قیادت پرانگلیاں اٹھانے سے پہلےاپنے گریبان میں جھانکیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔