کسی بھی قیمت پر دہشتگردوں کو واپس نہیں آنے دینگے،آرمی چیف
فائل فوٹووزیرستان:جنرل راحیل شریف کہتے ہیں کسی بھی قیمت پر دہشتگردوں کو واپس نہیں آنے دیں گے، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی اور بارڈر مینجمنٹ دیرپا امن کیلئے بہت ضروری ہے۔ پاک افغان بارڈرپرمؤثرمینجمنٹ کمیٹی بنائی جائے گی۔
پاکستانی بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے عید کا دن شمالی اور جنوبی وزیرستان میں گزارا۔آرمی چیف نے نماز عید شوال میں ادا کی اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی۔کورکمانڈر فارمیشن کمانڈرز نے آرمی چیف کو برفینگ دی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فاٹا کو دہشتگردی سے پاک کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ملک میں دہشتگردوں کو تعاقب کیا جارہا ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افواج اورقوم نےدہشتگردی کےخاتمےکی بھاری قیمت اداکی اب دہشتگردوں کو کسی بھی صورت واپس نہیں آنے دیں گے۔آپریشن ہر رنگ و نسل کے دہشتگردوں کیخلاف جاری رہے گا۔
آرمی چیف نے کمانڈرز اور انٹیلیجنس ایجنسیز کو ہدایت کی کہ لاقانونیت پھیلانے والے عناصر کیخلاف ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔
آرمی چیف نے واضح کیا کہ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی اور بارڈر مینجمنٹ دیرپا امن کیلئے بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پورے خلوص سے مفاہمتی عمل کیلئے تعاون پر تیار ہیں۔
اپنی سرزمین کو افغانستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے اور توقع ہے کہ افغانستان بھی ایسا کرے گا۔
آرمی چیف نے اعلان کیا کہ سرحدی معاملات طے کرنے کیلئے پاک افغان بارڈر پر مؤثرمینجمنٹ کمیٹی بنائی جائے گی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔