مون سون بارشیں پاکستان میں داخل، کراچی میں تیزبارش کی پیشگوئی

اپ ڈیٹ 12 جولائ 2016 08:36am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:مون سون بارشوں کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ہے، آج سے کراچی میں تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا سمیت بالائی علاقوں میں بھی مزید بارشیں ہوں گی۔

بارش برسانے والا نیا سسٹم بھارتی ریاست گجرات کے راستے پاکستان میں داخل ہوگیا ہے،بادل ایک بار پھر گرجیں گے اور زور سے برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آج اور کل کراچی میں بھی تیز بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات نے کراچی کے ندی نالے مکمل طور پر صاف نہ ہونے کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

مون سون کا نیا سسٹم بلوچستان کے بالائی علاقوں، پنجاب کے مختلف اضلاع ، اسلام آباد ، آزاد کشمیر، ہزارہ ڈویژن اور مالا کنڈ ڈویژن میں بھی بارش کا باعث بنےگا۔