وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات

اپ ڈیٹ 12 جولائ 2016 10:27am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے حوالے سے مختلف ناموں پرمشاورت کی گئی ۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔ جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے حوالے سے مختلف ناموں پرمشاورت ہوئی ۔ ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

خورشید شاہ نے اسحاق ڈارسے استفسارکیا کہ میاں صاحب اب کہاں ہیں ، میاں صاحب کی صحت کیسی ہے؟ جس پراسحاق ڈارنے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے ان کی طبیعت بہتر ہے ۔