سوات:پولیس وین پرریموٹ کنٹرول بم دھماکا،5 افراد زخمی

اپ ڈیٹ 12 جولائ 2016 10:22am

police-van-balst

سوات :سوات کےعلاقے بحرین میں پولیس وین  پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک بچہ اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، سوات کے علاقے بحرین میں پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی۔ پولیس موبائل جیسے پہلے سے نصب ریموٹ بم کے قریب پہنچی تو زوردار دھماکا ہو جس کے نتیجے میں موبائل میں موجود 4 پولیس اہلکار دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا دھماکے کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئیں ۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال بحرین منتقل کر دیا ۔علاقے میں پولیس کا ملوث افراد کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔