شاہد حامد قتل کیس: منہاج قاضی کا عدالت میں اقبال بیان ریکارڈ

اپ ڈیٹ 12 جولائ 2016 10:34am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس میں نامزدملزم منہاج قاضی نے عدالت میں اقبال بیان ریکارڈ کرادیا ۔

مقامی عدالت میں شاہد حامد قتل کیس کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ ساوتھ کےروبروملزم منہاج قاضی نےاقبالی بیان قلمبندکرایا۔ملزم کے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164کے بیان کی کاپی آج نیوزنے حاصل کرلی۔ملزم منہاج قاضی نے اعتراف کیا کہ قتل کا حکم ایم کیوایم قائد نےدیاتھا۔

صولت مرزا نے بتایا کہ ندیم نصرت نے ٹیلیفون پرایم ڈی کے ای ایس سی کےقتل کی ہدایت کی ،جس پرلیبرڈویژن کے سہیل زیدی نے شاہد حامد کے گھرکا پتا اوردیگر تفصیلات بتایئں۔

وقوعہ کےدن شاہد حامد کی گاڑی کاانتظارکیا اورگلی کےکونے پرپہنچنے پرفائرنگ کردی،کارروائی میں صولت مرزا،راشداختر اوراطہر نے بھی حصہ لیا تھا۔