ججز نظربندی کیس:مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

اپ ڈیٹ 12 جولائ 2016 10:38am
عدالت نے سابق صدر کی عارضی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کر دی - فائل فوٹو عدالت نے سابق صدر کی عارضی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کر دی - فائل فوٹو

اسلام آباد:ججزنظری بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہے، عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی عارضی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کر دی۔

ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت اسلام آباد کے جج سہیل اکرام نے کی ۔ سابق صدر کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا جس پر پرویز مشرف کی نئی درخواست پر پراسیکیوٹر نے اعتراض کیا۔

 دوران سماعت جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ملزم پیش نہیں ہو رہا اس کی درخواست کونسل کس طرح دائر کر سکتا ہے۔ درخواست کی قانونی حیثیت پر عدالت کی معاونت کی جائے۔

آئندہ سماعت پر درخواست کے قانونی نقاط پر بحث کی جائے گی ۔ کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔