گوجرانوالہ:سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
فائل فوٹوگوجرانوالہ :گوجرانوالہ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔چھاپے میں ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
گوجرانولہ میں سیکیورٹی اداروں کو اہم اطلاع ملی،پولیس اور حساس ادارے کے جوان تیار ہوئےاور تھانہ صدر کی حدود میں خفیہ ایکشن کرڈالا۔
اہلکاروں نے صدر کے قریب پشاور سے پنجاب آنے والی گاڑی کو روکا،جس کے خفیہ خانوں سے 15 رائفلز ، 11 پستول اور سینکڑوں گولیاں برآمد کرلی گئیں۔
آپریشن کے دوران گاڑی میں موجود ملزم انیس کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔