کشمیر میں بربریت کیخلاف یوم مذمت منانے کا اعلان
فائل فوٹومظفرآباد:وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر جمعے کو کشمیری شہداء کے ساتھ یکجہتی اور بھارتی فورسز کے مظالم اور بربریت کے خلاف یوم مذمت کے طور پر منائے گی۔
وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر جمعے کو کشمیری شہداء کے ساتھ یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت و قتل غارت کے خلاف یوم مذمت کے طور پر منائے گی۔
اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدواروں اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ جامعہ مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کیخلاف آواز بلند کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس روز آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی انتخابی مہم معطل رکھے گی۔ راجہ فاروق حیدر نے دیگر تمام سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی ہے کہ اس دن آزاد کشمیر میں جاری انتخابی مہم معطل کرکے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اس دن کو بطور یوم مذمت منائیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔