راولپنڈی،اسلام آباداور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار

شائع 14 جولائ 2016 05:20am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد :راولپنڈی،اسلام آباد اورگردونواح میں بارش کے باعث موسم خوشگوارہوگیا۔ آج کراچی اور دیگر شہروں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد اورگردونواح پرچھائے بادل برس پڑے،رات گئے پہلے گرج چمک کیساتھ  بارش ہوئی،پھربادل خوب گرج چمک کیساتھ برسے توموسم ٹھنڈا اورخوشگوارہوگیا۔

راولپنڈی،اسلام آباد اورمضافاتی علاقوں میں ابرکرم برسنے کیساتھ چلنے والی خوشگوارہواؤں سے گرمی کا زورکم ہوگیا ہے ۔

 محکمہ موسمیات نے آج کراچی،حیدرآباد،قلات ،نصیرآباد ،مکران اورژوب میں بارش کی توقع ظاہر کی ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بھی بارش کا امکان ہے۔