اسٹیل ملزکی نجکاری،حکومت کاغیرملکی سرمایہ کاروں سےرابطےکا فیصلہ
فائل فوٹواسلام آباد:وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کیلئے غیرملکی سرمایہ کاروں سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی وزیرصنعت کہتے ہیں اسٹیل ملز کی نجکاری پر تحفظات ہیں، وفاق نے آج تک خریدوفروخت کیلئے کوئی باقاعدہ پیش کش نہیں کی۔
کراچی میں صوبائی وزیر صنعت محمد علی ملکانی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ صوبے نے کبھی پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کی مخالفت نہیں کی، تاہم پیپلز پارٹی کو مزدوروں کے مستقبل کے حوالے سے کچھ تحفظات ہیں، جنھیں دور کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق نے سندھ کو اسٹیل ملز کی فروخت کے لئے کبھی کوئی دستاویزی پیش کش نہیں کی، زبانی جمع خرچ سے کام نہیں بنتا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اس سے پہلے بھی پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کو سپریم کورٹ کالعدم قرار دے چکا ہے۔
دوسری جانب وفاق نے اسٹیل ملز کی فروخت سے متعلق سندھ حکومت کے انکار کے بعد ادارے کی نجکاری کے لئے غیرملکی سرمایہ کاروں سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔