راحت فتح علی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

اپ ڈیٹ 14 جولائ 2016 08:11pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لندن :معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو آکسفورڈ یونی ورسٹی کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ  دیا گیا، لیجنڈری سنگر کے دو سال قبل ریلیز ہونے والے گانے ' ضروری تھا ' نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی ہے،جسے اب تک دس کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

سرحدوں کی قید سے آزاد ،گانوں میں رس گھولنے والی آواز، گلوکارراحت فتح علی خان کے علاوہ بھلا کس کی ہو سکتی ہے۔

راحت فتح علی خان جب بھی گنگناتے ہیں پاکستان کا نام چمکنے لگتا ہےاوراب آکسفورڈ یونیورسٹی بھی ان کی سریلی آواز کی معترف ہوگئی ہے۔راحت علی خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی  کی جانب سے موسیقی کے میدان میں خدمات انجام دینے پرلائف ٹائم اچیومنٹ کی اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ۔

اپنی آواز سے دیوانہ بنانے والے راحت فتح علی خان یوٹیوب پر بھی سب سے کامیاب ترین گلوکار بن گئے ہیں۔دو سال قبل ریلیز ہونے والے البم بیک ٹو لو کے گانے ضروری تھا نے مقبولیت کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، جسے یوٹیوب پر اب تک دس کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔