روس :ایئرپورٹ پر فیشن شو کا انعقاد

شائع 14 جولائ 2016 02:23pm

 

فائل فوٹو فائل فوٹو

ماسکو :حسن کے جلوے ،نزاکتیں اور دلربا انداز ماسکو کے ائیرپورٹ پر خوبصورت پریاں اتر آئیں، فضائی میزبانوں نے نت نئے اور جدید طرز کے ملبوسات زیب تن کرکے ائیرپورٹ کے رن وے پر فیشن کی رنگینیاں بکھیردیں۔

روس میں فیشن شو کی انتظامیہ نے اپنایا انوکھا انداز،ماسکو کے ڈوموڈیڈو ائیرپورٹ کے رن وے پر فیشن شو سجا لیا،اس منفرد فیشن شو میں انٹرنیشنل ائیرلائنز کے کیبن اسٹاف نے رنگا رنگ یونیفارم پہن کر ریمپ پر کیٹ واک کی۔

رن وے پر ائیرہوسٹس خوب سج دھج کر اتریں اوردیکھنے والوں کی آنکھوں کو خیرہ کردیا۔ فضائی عملے نے نت نئے انداز کے ملبوسات زیب تن کر رکھے تھے۔فضائی عملے نے یونیفارم کے مختلف رنگ ،ڈیزائینز اوراسٹائلز متعارف کرائے۔ اورخوب داد سمیٹی۔

رن وے پر فضائی میزبانوں کے اس منفرد فیشن شو کی حاضرین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔