اب کیا جائے گا سونے کا سنگھار
فائل فوٹو-اپنے حسن کو دیجئے سونے کاسنگھار، صرف سونے کے زیورات ہی خواتین کے حسن کو چار چاند نہیں لگاتے ہیں۔ جدت کے اس دور میں ایک ایسا فیشل ماسک تیار کر لیا گیا ہے جو چہرے کی رونق میں مزید چار چاند لگائے گا۔
برطانیہ کے ڈاکٹروں کی ایک کاسمیٹک ٹیم نے 24قیراط سونے کا فیشل ماسک تیار کیا ہے جو چہرے کی جلد کو لٹکنے سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چھ سوڈالر قیمت کا یہ منفرد ماسک چہرے کی جلد کو جھریوں سے محفوظ رکھتے ہوئے نہ صرف شادابی بخشتا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی کے باعث جلد کے متاثرہ خلیات کو بھی بحال کرتا ہے۔
بشکریہ ڈیلی میل
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔