ن لیگ کے خاتمے کا آغاز راولا کوٹ سے ہوگا ،بلاول بھٹو

شائع 14 جولائ 2016 05:17pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے خاتمے کا آغاز راولاکوٹ سے ہوگا۔

آزاد کشمیر کے الیکشن نے سیاسی محاذ گرم گرم کر رکھا ہے ، پیپلزپارٹی ہر صورت الیکشن جیتنا چاہتی ہے۔ساسی جلسوں میں حکومت پر تنقید کے بھرپور نشتر چلائے جارہے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر حکومت کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔راولاکوٹ میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام پر مظالم کی نئی داستان رقم کی ہےاور آزاد کشمیر کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ مودی نوازشریف کا دوست ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام انتخابات میں مودی کے دوست کو مسترد کردیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈوگرا راج کا خاتمہ راولاکوٹ سے شروع ہوا ، ن لیگ کا خاتمہ بھی راولاکوٹ سے ہی ہوگا ،آزاد کشمیر کی نئی حکومت کے بعد وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ن لیگ حکومت نے عوام فلاح کا ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کیا ،یہ ن لیگ نہیں، ناکام لیگ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت منافع بنانے کےلئے بڑے منصوبے لگارہی ہے،وزیراعظم اپنے بچوں کی آف شور کمپنیاں بچانے میں لگے ہوئے ہیں، میاں صاحب کتابیں لوہے سے نہیں بنتیں۔ بلاول بھٹو نے تحریک انصاف کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا اورکہا کہ تحریک انصاف کا امیدوار پارٹیاں بدلتا رہا ہے ،وہ اقتدار کے لئے مودی سے بھی ٹکٹ لے سکتا ہے۔