فرانس میں دہشت گردی،نواز شریف اور خورشید شاہ کی شدید مذمت

شائع 15 جولائ 2016 08:25am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:فرانس میں ہونے والی دہشت گردی کی وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے خود پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔ خورشید شاہ کہتے ہیں بڑی تعداد میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہے۔

فرانس کے شہر نیس میں 84 افراد کی ہلاکت پر وزیر اعظم نواز شریف اور خورشید شاہ نے شدید مذمت کی ہے ۔

وزیراعظم کا کہناہے کہ ہم فرانس کادکھ اور پریشانی سمجھ سکتے ہیں پاکستان بھی دہشت گردی سے بہت نقصان اٹھا چکا ہے دہشت گردی کی ہرشکل و صورت کی مذمت کرتےہیں۔

 دوسری جانب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے فرانس میں قومی دن کی تقریبات میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہے،دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔

 دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے سر زمینِ عالم سے ان کا خاتمہ ضروری ہے سفاکانہ حملے سے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔