محکمہ موسمیات جدید ٹیکنالوجی سے محروم
فائل فوٹو
ملکی محکمہ موسمیات بارش کی پیشگوئی سے متعلق جدید ٹیکنالوجی سے تاحال محروم ہے۔ ايک عام تاثر ہے کہ پاکستان ميں سب سے زيادہ کرپشن محکمہ اينٹی کرپشن ميں اور سب سے زيادہ غيرمعتبرپيشگوئی، محکمہ موسميات کیجانب سے کی جاتی ہے۔
محکمہ موسميات نے شہرقائد ميں بھی بھرپور بارشوں کی پيشگوئی کی تھي۔ ليکن کراچی کے بادل کہيں اور ہی برس گئے۔ بارش کی منتظرعوام محمکمہ موسميات سے کافی خائف نظرآتی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسميات کا حال بھی جديد ٹيکنالوجی سے محروم ديگر سرکاریاداروں جيسا ہی نظر آتا ہے۔ موسمی پيشگوئی کيلئے يہاں برسوں سے روايتی نظام سے کام ليا جارہا ہے۔
محکمہ موسميات کے سربراہ نے انکشاف کيا کہ ادارہ ٹيکنالوجی ميں ضرور پيچھے، ليکن تعليم يافتہ اسٹاف ميں سب سے آگے ہے۔اميد کرتے ہيں کہ حکومت اس ادارے کی اہميت اورافاديت کو جانتے ہوئے اس پر بھرپور توجہ دے گی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔