لاڑکانہ :اسد کھرل اور طارق سیال کیخلاف مقدمات درج

شائع 16 جولائ 2016 05:26pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاڑکانہ :لاڑکانہ میں اسد کھرل اور طارق انور سیال کے ساتھیوں کے خلاف رینجرز کے ساتھ پولیس بھی حرکت میں آگئی اسلحہ اور شراب رکھنے کے سات مقدمات درج کرلیے گئے۔

لاڑکانہ میں اسد کھرل کو چھڑوانے کے معاملے پر پولیس نے اسدکھرل اور طارق انور کے تین ساتھیوں کیخلاف سات مقدمہ درج کرلیے،گذشتہ روز رینجرس کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد پولیس کے حوالے کیے گئے سابق یوسی نائب ناظم عابد بگھیو کے خلاف تھانہ فتح پور چار مقدمات درج کیے گئے۔

ادھر منصور عباسی کے خلاف تھانہ سچل پر ایک مقدمہ جبکہ منظور منگن کے خلاف تھانہ باقرانی پر دو مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں تمام مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے۔