راولپنڈی سے پلندری جانیوالی بس الٹ گئی،2 مسافرجاں بحق

اپ ڈیٹ 17 جولائ 2016 07:52am
ریسکیو ٹیموں نے موقع پرپہنچ کربس سے زخمیوں کو نکالا - فائل فوٹو ریسکیو ٹیموں نے موقع پرپہنچ کربس سے زخمیوں کو نکالا - فائل فوٹو

راولپنڈی سے پلندری جانے والی بس الٹ گئی،2مسافرجاں بحق جبکہ 16زخمی ہوگئے ۔

راولپنڈی سے آزاد کشمیرکے شہرپلندری جانے والی بس کو فیض آباد کے مقام پر حادثہ پیش آیا ۔ مسافربس الٹنے سے 2مسافرجاں بحق ہوگئے   جبکہ حادثے میں 16مسافرزخمی بھی ہوئے ۔

 ریسکیو ٹیموں نے موقع پرپہنچ کربس سے زخمیوں کو نکالا ۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے مسافروں کواسپتال میں داخل کردیا گیا ہے ۔