کراچی میں شاہین کمپلیکس کےقریب عمارت منہدم،2افرادجاں بحق
فائل فوٹوکراچی:کراچی میں شاہین کمپلیکس کے قریب خستہ حال عمارت کا ایک حصہ گرجانے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسی ہزاروں خستہ حال عمارتیں شہر میں خطرے کی گھنٹی بجارہی ہیں۔
کراچی کے علاقے شاہین کمپلیکس کے قریب 2 منزلہ عمارت کا حصہ گر گیا،عمارت کا حصہ گرنے سے ملبے تلے دب 2افراد کے جاں بحق اور 5 افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا،تاہم کچھ دیر گزرنے کے بعد انتظامیہ اور مشینری موقع پر پہنچی،زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک مرد اور ایک خاتون زخموں کی تاب نہ ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئیں جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما عارف علوی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بھی موقع پر پہنچے،اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسی خستہ حال عمارتوں کو فوری خالی کرایا جائےتاکہ آئندہ کسی بھی ایسے حادثے سے بچا جاسکے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔