قندیل بلوچ کی میت ورثا کےحوالے، تدفین آج ڈی جی خان میں ہوگی
قندیل کے والد نے صبح سویرے نشتر ہسپتال ملتان سے میت وصول کی - فائل فوٹوڈی جی خان:قندیل بلوچ کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی،تدفین آج ڈیرہ غازی خان میں ہوگی،قندیل کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔
قندیل بلوچ کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی۔ قندیل کے والد نے صبح سویرے نشتر ہسپتال ملتان سے میت وصول کی۔
رات گئے سی پی اوملتان اظہراکرام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قندیل بلوچ کے بھائی وسیم کو گرفتارکرلیا ہے جس نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے، قندیل بلوچ کے نمونے کے فرانزک رپورٹ لاہور بھجوادی گئی ہے جو کل موصول ہوجائے گی۔
سی پی او نے بتایا کہ ملزم وسیم کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی بہن قندیل بلوچ کو پہلے نشہ آورچیز دی اوراس کے بعد گلادبا کر موت کی نیند سلا دیا۔
ملزم وسیم کا کہنا تھا کہ آئے روز کی سوشل میڈیا پر آنے والی باتوں نے اسےپریشان کردیا تھا اور وہ برداشت نہیں کرپارہا تھا ،جس بنیاد پر اس نے یہ قدم اٹھایا۔
ملزم وسیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس قتل میں اس کے ساتھ کوئی اورشامل نہیں ہے جبکہ سی پی او ملتان اظہراکرام کا کہنا ہے کہ کل پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنےکے بعد مزید تحقیقات کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔