ماڈل قندیل بلوچ کی نمازجنازہ ادا،آبائی قبرستان میں سپردخاک

شائع 17 جولائ 2016 07:51am
آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا - فائل فوٹو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا - فائل فوٹو

ڈی جی خان:ماڈل قندیل  بلوچ کی نماز جنازہ ڈیرہ غازی خان کے گاؤں شاہ صدرالدین میں ادا کردی گئی،آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ملتان سے تعلق رکھنےوالی ماڈل قندیل بلوچ کو گزشتہ روز بھائی کےہاتھوں غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا، مقتولہ قندیل بلوچ کی میت ملتان سے ڈیرہ غازی خان کے گاؤں شاہ صدر الدین پہنچا دی گئی، جہاں نماز جنازہ کےبعد سپرد خاک کردیا گیا۔

 نماز جنازہ اور تدفین کےموقع پر رشتہ داروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔