بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں کی عالمی برادری سے اپیل
فائل فوٹو
سری نگر :مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل بھارتی مظالم کے خلاف حریت رہنماؤں نے عالمی برادری کو مدد کے لیے پکارا ہے۔ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کشمیر میں قیام امن کے لیے چار نکاتی فارلولا پیش کردیا۔
حریت رہنما سید علی گیلانی نے عالمی اداروں اور سربراہان مملکت کو ایک طویل خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے کشمیر میں شورش کو ختم کرنے اور خطے میں پائیدار امن کی ضمانت کےلیے چار نکات پر مشتمل مطالبات کی فہرست جاری کی ہے۔
خطوط اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل امریکا برطانیہ فرانس چین اور روس سارک ممالک ، آسیان او آئی سی اور پاکستان ایران سعودی عرب اور ترکی کے سربراہان مملکت کو خط ارسال کیےہیں۔
انہوں نے پہلی یہ تجویز یہ دی ہے کہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور اسکے باشندوں کا حق خود ارادیت تسلیم کیا جائے،دوسری تجویز آبادی والے علاقوں سے فوجی انخلا اور عوام کش فوجی قوانین کا خاتمہ کیا جائے۔
تیسری تجویز تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی نظربندی کے کلچر کا خاتمہ اور مسئلہ کشمیر سے جڑے سب سیاسی مکاتب فکر خاص طور پر حق خود ارادیت کے حامی سیاسی رہنمائوں کو سیاسی سرگرمیوں کی آزادی دی جائے۔ چوتھی تجویز اقوام متحدہ کے خصوصی مبصرین اور انسانی حقوق کے عالی اداروں کے نمائندوں کو کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دی جائے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔