کوہستان: لشکر کی گاڑی میں دھماکا،سات جاں بحق
فائل فوٹوکوہستان :کوہستان کےعلاقے ڈوگ درہ میں مقامی لشکر کی گاڑی میں دھماکے میں سات افراد جاں بحق ہوگئے۔ دیربالاکی تحصیل کوہستان کےعلاقے ڈوگ درہ کے مقام پر مقامی لشکر کی گاڑی میں اس وقت دھماکا ہوا جب وہ جرگے میں شرکت کے بعد واپس شرنگل آرہے تھے۔
ذرائع کے مطابق جب گاڑی ڈوگ درہ کے علاقے میں پہنچی سڑک کنارے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑادیا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سات موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں بلدیاتی نمائندے اورمقامی لشکر کےافراد شامل ہیں ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرجاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کیا گیا تاہم کسی گرفتاری کی عمل میں نہیں آئی ۔
دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیئے دعائے مغفرت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ان کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتے ہیں۔ ایسے حملے قوم کے حوصلوں کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔