گوجرانوالہ اورگجرات میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 2’دہشت گرد ‘گرفتار

اپ ڈیٹ 20 جولائ 2016 07:09am
فائل فوٹو فائل فوٹو

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ اور گجرات میں (سی ٹی ڈی )نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2مبینہ’دہشت گرد‘گرفتار کرلئے۔

کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے 2مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2دہشت گرد امین اور مبین کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

گرفتار ملزم امین کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے جبکہ مبین کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ،گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 2کلاشنکوف، 2ہینڈ گرنیڈ،بارودی مواد، اہم سرکاری عمارتوں کے نقشے اور سی ڈیز برآمد ہوئی ہیں۔

 سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ،گرفتاردہشت گرد اہم سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ دونوں دہشت گردوں کونامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔