رینجرز کی موجودگی پراعتراض نہیں،مولا بخش چانڈیو
فائل فوٹوحیدرآباد:مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ رینجرز کی موجودگی پر اعتراض نہیں، شکوشبات پیدا کئے جارہے ہیں، اختیارات کا معاملہ جلد ہی حل ہوجائے گا، قومی نوعیت کے معاملات پر وزیراعلیٰ اگر مشاورت کریں تو کوئی بری بات نہیں۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کہنا تھا کہ سندھ، وفاق اور پاکستان کا حصہ ہے لیکن اس پر لال دائرہ لگادیا گیا ہے،رینجرز کو اختیارات دینےکے معاملے پر شکوک شبہات کا اظہار کیا گیا، رینجرز کو اختیارات پہلے بھی دیئے اور اب بھی جلد دے دیئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ اگر قومی نوعیت کے معاملات میں پارٹی قیادت سے مشاورت کرتے ہیں تو اس کو بھی مسئلہ بنادیا جاتا ہے،پارٹی قیادت کو اعتماد مین لیے بغیر حکومت کیسے کام کرسکتی ہے۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ لاڑکانہ کے معاملے پر وزیرداخلہ سندھ کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا گیا، چیف جسٹس کے بیٹے کی واپسی پر الزام لگانے والوں کو شرمندہ ہونا چاہیئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار بہت شائستہ انسان ہیں، جمہوریت اور مخالفین سے محبت کرتے ہیں لیکن ان کے متنازعہ بیانات کا جواب دینا پڑتا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔