دس روز تک اغواء کے بعد کراچی میں رکھا گیا ،اویس شاہ

شائع 20 جولائ 2016 02:34pm
owais_image فائل فوٹو

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو بازیاب کرالیا گیا ہے اور اویس شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو دس روز تک کراچی میں ہی رکھا گیا تھا ۔

یہ انکشاف انہوں نے ڈی آئی جی سلطان خواجہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اویس شاہ کو پیر کی رات کو ٹانک کے نزدیک سےفورسز نے آپریشن کرکے بازیاب کرایا تھا اور اس بازیابی کی خبر خود آرمی  چیف راحیل شریف نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ کو فون کرکے بتائی تھی۔بعد ازاں ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس حوالے سے بریفنگ بھی دی تھی۔

تاہم اب اویس شاہ سے اعلیٰ پولیس حکام نے ملاقات کی ہے جس میں ان سے اغواء اور اسکے بعد پیش آنے والے واقعات سے متعلق معلومات حاصل کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ اس حوالے سے رپورٹ جمعرات کو سپریم کورٹ میں بھی پیش کی جائیگی۔