پنجاب:آزاد کشمیرکی قانون سازاسمبلی کیلئے9 نشستوں پر پولنگ

اپ ڈیٹ 21 جولائ 2016 07:26am
صوبے کے 4 لاکھ سے زائد ووٹرز آج اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں - فائل فوٹو صوبے کے 4 لاکھ سے زائد ووٹرز آج اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں - فائل فوٹو

لاہور:پنجاب میں بھی آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کیلئے 9 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔صوبے کے 4 لاکھ سے زائد ووٹرز آج اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

آزاد جموں کمشیر کی قانون ساز اسمبلی کے 10ویں عام انتخابات کیلئے پنجاب میں جموں اور ویلی کی 9 نشستوں کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔جس کیلئے  لاہور میں  2 نشستوں کیلئے قائم 47 پولنگ اسٹیشنز پر 8 ہزار 512 ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔

گوجرانوالہ،حافظ آباد،سیالکوٹ،فیصل آباد،ملتان سمیت دیگر اضلاع میں 4 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیںجبکہ صوبے میں 9 نشستوں پر 50 سے زائد امیدوار مدمقابل ہیں۔پولنگ اسٹیشنز کے باہر گہما گہمی دیکھی جارہی ہےجبکہ لاہور میں بھی کارکنان پرجوش ہیں۔

پنجاب بھر میں قائم کیے گئے پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور پاک فوج کے جوان سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہےہیںپولنگ پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔