ایم کیوایم رہنماوسیم اختر4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے
وسیم اختر کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا - فائل فوٹوکراچی:ایم کیوایم کے قائد کی تقاریر میں سہولت کاری کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے کراچی کیلئے نامزد میئروسیم اختر کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج کے سامنے ایم کیوایم کے رہنما وسیم اخترکوپیش کیا گیا۔ وسیم اختر کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا۔
پولیس کی جانب سے دو کیسزمیں وسیم اختر کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے 4روزہ ریمانڈ منظورکرتے ہوئے وسیم اخترکو25 جولائی تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔
عدالت نے آئندہ سماعت پروسیم اخترکیخلاف تفتیشی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔عدالت نے وسیم اخترکو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔
گزشتہ روزملیرپولیس نے ایم کیوایم کے قائد کی اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں وسیم اختر کو جیل سے ہی تحویل میں لے لیا تھا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔