لاڑکانہ میں رینجرز کارروائیاں،بلاول کا اظہار تشویش

شائع 21 جولائ 2016 05:19pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی ہے جس میں لاڑکانہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ۔ بلاول کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں رینجرز کی کارروائیاں کیوں ہو رہی ہیں۔

سندھ میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کا تنازع سنگین ہو گیا ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین کو بھی اندرون سندھ رینجرز کارروائیوں پر تشویش ہے۔بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی،وزیراعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو کو امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے لاڑکانہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ لاڑکانہ میں رینجرزکی کاروائیاں کیوں ہورہی ہیں۔بلاول بھٹونے سینئر صوبائی وزیرخزانہ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال کو بھی بلاول ہاؤس طلب کر لیا اور دونوں رہنماوں سے تبادلہ خیال کیا۔