ملک میں مارشل لاء کا امکان نہیں ،فضل الرحمان
فائل فوٹواسلام آباد:مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مارشل لاء اوران ہاؤس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔آج نیوزکے پروگرام فیصلہ آپکا میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتساب سڑکوں پر نہیں ہوتا نہ ہی دھرنوں سے کچھ حاصل ہو گا۔سول ملٹری قیادت میں کوئی اختلاف نہیں نہ ہی پاکستان میں مارشل لاء اوران ہاوس تبدیلی کا کوئی امکان ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو کو بچہ اور سیاسی نابالغ قراردیا۔ انہوں نے آصف زرداری سے ملاقات کی خبروں کی بھی تردید کردی۔
قندیل بلوچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قندیل جیسی خواتین سے معاشرے میں فحاشی پھیلتی ہے مگرغیرت کے نام پر قتل جرم ہے،مفتی عبدالقوی کا نام مذہبی حلقوں میں اب گالی بن چکا ہے۔
فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ برہان وانی کی شہادت سے کشمیرکی تحریک کو نئی زندگی ملی ۔کمشیر کمیٹی کا کردار محدود ہے، صرف کشمیر کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنانا جائز نہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔