وزیراعظم نوازشریف آج مظفرآباد جائیں گے
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف آج مظفرآباد جائیں گے۔ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو کامیاب کرانے پر وزیراعظم کشمیری عوام کا شکریہ اور مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی بھی کریں گے۔
آزاد کشمیرکے الیکشن میں شیرکی دھاڑ کامیاب ہوگئی ،ن لیگ نے مخالفین پر جھاڑو پھیر دی۔ن لیگ کی کامیابی پروزیراعظم نے امیدواروں کومبارکباد پیش کی اسی حوالے سے کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرنے وزیراعظم آج مظفرآباد جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق ،وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے کہ منتخب نمائندے عوام کی طرف سے دیا گیامینڈیٹ پر پورا اتریں گے،منتخب نمائندے خطے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں۔وفاقی حکومت اس سلسلہ میں ان کا مکمل تعاون کرے گی ۔
وزیراعظم نے آزاد کشمیرمیں پرامن انتخاب کو جمہوریت اداروں کی فتح قراردیتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانی متحد ہیں اورکشمیر کی آزاد میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔