پشاورمیں پولیس کا سرچ آپریشن،165 مشتبہ افرادگرفتار

اپ ڈیٹ 22 جولائ 2016 07:45am
ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد - فائل فوٹو ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد - فائل فوٹو

پشاور:پشاور کے علاقے حیات آباد اور سر بند کے حدود میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 165 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔

پشاور کے علاقے حیات آباد اور سربند میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔

 گھر گھر تلاشی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 74 افغان باشندوں سمیت 165ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

 گرفتارملزمان میں ایک اشتہاری بھی شامل ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کی گئی ہے۔