وزیراعظم نوازشریف سےآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات
ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال - فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں خطے اورملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم محمد نوازشریف سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں خطے اور ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا ۔
ملاقات میں کشمیرمیں بھارتی فورسزکی جانب سے مظالم اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد کی صورتحال پربھی غورکیا گیا ۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی جبکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔
واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔