اسلام آباداورلاہورمیں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار
بالائی علاقوں میں آج مزید بارش کا امکان - فائل فوٹواسلام آباد:وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور لاہور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،بالائی علاقوں میں آج مزید بارش کا امکان ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد اور لاہور شہر میں ابر رحمت کھل کر برسا، شدید گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا،سڑکیں جل تھل اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبرپختونخوا،پنجاب، مشرقی بلوچستان،فاٹا،گلگت بلتستان، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔