کراچی میں فائرنگ سے2افرادجاں بحق ،5ملزمان گرفتار
فائل فوٹوکراچی:کراچی میں قانون نافذکرنے والے اداروں نے 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرلیا،فائرنگ کے واقعات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پاکستان بازار تھانے کی حدود میں کارروائی کی۔
گرفتار ملزمان خالد عرف ماموں اور نوشاد عرف بڑا شیرو کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے،ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈاکووں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق، ملزمان کی شناخت یاسین عرف لمبا اور نور محمد عرف لالا کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے جبکہ مبینہ ٹائون پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
دوسری جانب کورنگی سیکٹر 51 سی میں فائرنگ سے فیصل مینڈک نامی شخص جاں بحق ہوگیا،مقتول کو اس کے گھر کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکےقتل کیا۔
نیو کراچی میں دعا چوک کے قریب ڈاکو نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ شہریوں نے موقع پا کر ڈاکو کو ڈھرلیا اور درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے زخمی ڈاکو کو اسپتال منتقل کردیا۔جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔