اٹک میں وین اورٹرالرمیں تصادم،4 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 24 جولائ 2016 07:43am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اٹک میں باہترانٹرچینج کے قریب وین اورٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ 

اٹک میں باہترانٹرچینج کے قریب موٹروے پروین ٹرالے سے ٹکراگئی ۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے   جبکہ حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ۔

حادثے کے زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق، 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔