وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف دورہ چین کیلئے روانہ
فائل فوٹولاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف دورہ چین کیلئے علامہ اقبال انٹرنیشل ائیر پورٹ سے روانہ ہو گئے۔ وزیراعلیٰ چین کے اعلیٰ حکام اور کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
دورہ چین کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو چین کے قونصل جنرل یو بورن نے لاہور ائیر پورٹ سے رخصت کیا، اپنے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب چین کے اعلیٰ حکام اور کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے۔
چین روانگی سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں اور دونوں ملکوں کے تعلقات ہر آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط ترہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور نے دونوں ملکوں کی دوستی کو نئی جہت دی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔