کراچی میں تاجر سےبھتہ طلب کرنے والے3ملزمان گرفتار

اپ ڈیٹ 24 جولائ 2016 10:48am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاجر سے بھتہ طلب کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں ویسٹ انویسٹی گیشن پولیس نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کے دوران تاجر سے بھتہ طلب کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

 ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ زون اختر فاروق کے مطابق ،ملزمان نے عید سے قبل عبدالقادر نامی تاجر کو بھتہ کیلئے پرچی بھیجی تھی جس میں 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا اور انکار پر قتل کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔

 پولیس نے ٹیکنیکل سپورٹ کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگاکر انہیں گرفتار کرلیا، ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔