تحریک انصاف کااسحاق ڈارکیخلاف نیب میں باضابطہ پٹیشن دائرکرنےکافیصلہ

شائع 24 جولائ 2016 10:45am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:تحریک انصاف نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے خلاف نیب میں باضابطہ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ 

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق  ،پی ٹی آئی نے وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈار کے خلاف قومی احتساب بیورومیں باضابطہ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے لیے ماہرین قانون کو پٹیشن کی تیاری کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے ۔

تحریک انصاف کے مرکزی قائدین سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف پٹیشن کل نیب میں جمع کروائیں گے۔

  ترجمان کے مطابق، تحریک انصاف کل نیب ہیڈکواٹر کے سامنے  احتجاجی مظاہرہ بھی کرے گی ۔  پرامن احتجاج کی راہ میں کھڑی کی گئی رکاوٹوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ  حکومت نے اشتعال انگیزی کی تونتائج کی خود ذمہ دار ہوگی ۔